Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جگر کا سکڑ جانا اسباب اور علامات


انسانی جسم میں جگر اعضائے رئیسہ میں سے ہے۔جگر میں کئی خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ان میں سے ایک خرابی جگر کا سخت ہو جانا یا سکڑ جاناہے۔جگر کی سختی کو سیروسس آف لیور کہتے ہیں۔ یہ مرض بہت آہستہ آہستہ پیدا ہوتا اور بڑھتا ہے، جب تک اس کی تشخیص ہوتی ہے اس وقت یہ مرض بہت شدت اختیار کر چکا ہوتا ہے۔
جگر کی سختی کی وجوہات
 جگر میں صفرا کی نالی میں رکاوٹ کی وجہ سے صفراکا جگر میں جمع ہو جاتا جگر میں سختی کا سبب بنتا ہے، ہیپاٹائٹس بی اور سی کا وائرس بھی فوراً یا کچھ عرصے بعد جگر کی سختی کا باعث بن سکتا ہے، الکحل کے زہریلے اثرات جگر پر اثر انداز ہو کر اسے سخت کرتے ہیں، کئی ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس سے بھی یہ مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، مرغن غذاؤں سے جگر میں سوزش ہوتی ہے اور مسلسل سوزش جگر کو سخت کر دیتی ہے، جگر میں آئرن یا کاپر کا جمع ہونا بھی اسے سخت کرتا ہے۔دل کی کچھ ایسی پرانی بیماریاں جو کئی سالوں سے لاحق ہوں جگر کی سختی کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
ابتدائی علامات
وزن کا کم ہونا، سست اور لاغر ہونا،بخارکثرت سے رہنا،، جگر کے مقام پر درد رہنا، بھوک میں کمی، تھکاوٹ، ، پہلے جگر کا سائز بڑھ جانا اور پھر سکڑنا ،تلی کا بڑھ جانا ۔


شدید علامات
ہاضمہ کی خرابی، قبض، گیس، پیٹ میں پانی جمع ہونا، بلند فشار خون، خون کی قے، خشک جلد، جسم کی رنگت زردی مائل ہو جانا، مردانہ کمزوری،عورتوں میں ماہواری کی بندش، خونی بواسیر وغیره
احتیاطی تدابیر اور پرہیز
مکمل آرام کریں، نمک کا استعمال کم کر دیں،، مرچ مصالحہ، مرغن غذاؤں اور گوشت کے استعمال سے مکمل پرہیز، تمام نشہ آور اشیاء سے مکمل پرہیز، کھانے میں سبزیوں، تازہ پھلوں اور ان کے جوس کا استعمال کریں، کھلے اور ہوادار کمرے میں رہیں،ٹینشن اور ڈپریشن سے بالکل دوررہیں،، انڈا اور مچھلی کے استعمال سے پرہیز، ہمیشہ صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک پانی کا استعمال، اپنے معالج سے مشورہ کے بغیرکوئی دوااستعمال کرنے سے  پرہیز کریں۔
علاج
نسخہ
اصلی کوڑ انڈیا پچاس گرام لے کر سفوف بنالیں ایک ایک گرام صبح شام خالی پیٹ دہی کی لسی سے استعمال کریں۔
نسخہ
پسی ہوئی ملٹھی بیس گرام , کوزہ مصری بیس گرام باریک سفوف کرکے ملا لیں، ایک ایک گرام صبح دوپہر شام کھانے کے بعد لیں ایک سے دو ماہ تک استعمال کریں ان شاءاللہ خالق کُل شفاء دے گا
  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے