جَو کو آگ پر بھون کراور پھر پسواکرآٹا حاصل کیا جاتا ہے اسے ستو کہا جاتا ہے۔ اس سے شربت بنایا جاتا ہے شربت کے علاوہ بھی یہ کئی اقسام کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں دہی میں یہ چیز ملا کر چہرے پر لگائیں اور چہرے کو گورا چٹا کریں
یہاں میں آپ کو ستو کے شربت کےچند فوائد بتاتا چلوں۔
ستو کا شربت پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ طبیعت کو فرحت بخشتا ہے۔ ہاتھ پاؤں کی جلن ختم کرتا اور گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ پیشاب آور بھی ہے۔ستو میں کثیرمقدار میں فائبر ہوتا ہے جو قبض رفع کرتا اور خون سے کولیسٹرول کی مقدارکو کم کرتا ہےاوریورک ایسڈ کا خاتمہ کرتا ہے۔غرض ستو کا شربت ہر طرح سے صحت کے لئے مفید ہے۔
آپ روزہ کو ستو کے شربت سے افطار کرکے لذت کے ساتھ ساتھ طبی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
آئیے اب میں آپ کو ستو کا شربت بنانے کا طریقہ بتاتا ہوں۔
اجزا ء
جو پانچ سو گرام
پانی دو لیٹر
شکّر ڈھائی سو گرام
کالا نمک حسبِ ذائقہ
آئیے اب میں آپ کو ستو کا شربت بنانے کا طریقہ بتاتا ہوں۔
اجزا ء
جو پانچ سو گرام
پانی دو لیٹر
شکّر ڈھائی سو گرام
کالا نمک حسبِ ذائقہ
بنانے کا طریقہ
کسی برتن میں جوڈال کر بھُون لیں ۔
اب بھُنے ہوئے جو کو گرائینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور اسے چھان لیں ۔
اب ایک برتن میں پانی لیں اس میں شکّر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
اب اس میں کالا نمک اور گرائینڈ کیا ہوا جو ڈ ال کر ملا لیں ۔
ٹھنڈاکر نے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
آپکا مزیدار ستو کا شربت تیار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں جگر کو نقصان پہنچانے والی عادات اور غذائیں

0 تبصرے