صداع. Headache سر درد
ایک عام پایا جانے والا مرض ہے طب یونانی کے لحاظ سے اس کی دو اقسام ہیں۔
درد سر اصلی۔۔
یہ وہ سر درد ہے جس کا سبب سر میں ہی موجود ہوتا ہے مثلا برین ٹیومر اور دماغی سدہ وغیرہ
درد سر شرکی۔۔۔۔
اس سر درد کا سبب کسی دوسرے عضو میں ہوتا ہے مثلا آنکھوں کی کمزوری۔ قبض. یا گیس کے سبب سر درد ہو جائے۔
سر درد کے اسباب۔۔۔۔
ضعف دماغ
سر کی چوٹ
شدید بخار یعنی تپ محرقہ یا تپ دق۔ اور انفلوئینزا وغیرہ میں سر درد ایک ابتدائی علامات ہے۔
بلند فشار الدم۔
فشار الدم ضعیف
دماغی شرائین اوردہ اور جھلیوں کی سوزش و خرابی سے سر درد دائمی ہوتا ہے۔
معدہ کی خرابی۔ گیس۔ قبض بدہضمی وغیرہ۔
عورتوں میں رحم کی خرابی۔
بے قائدہ حیض۔
دانت کا درد۔
کان ناک کا درد۔
دماغی محنت کی کثرت۔
برین ٹیومر یعنی رسولی۔
دماغی سدہ
ٹینشن۔
کثرت جماع
اخلاط کی زیادتی یا ان میں سوئے مزاج پیدا ہونا۔
تیز دھوپ میں چلنے سے سر درد ہو یعنی سوئے مزاج سادہ کہلاتا ہے.
سر درد کے اسباب کا جائزہ
دماغی رسولی بھی شرائین میں کھچاو پیدا ہونے کی صورت میں درد سر کا سبب بنتا ہے۔ اگر یہ تناو اکڑاؤ میں تبدیل ہوجائے تو سر درد ختم ہو جاتا ہے. اکثر طالب علموں میں ضعف بصر کی وجہ سے پڑھائی کے دوران سر درد لاحق ہوتا ہے۔ اگر کسی سبب گردے کام کرنا چھوڑ دیں تو یوریا کی مقدار خون میں بڑھنے سے مستقل سر درد کی شکایت رہتی ہے۔
ڈپریشن اینزائٹی اور تشویش بھی سر درد کا سبب بنتی ہیں۔
سر درد کی اقسام
اول۔۔ سر درد عضوی۔
یہ سر یا دماغ کی ذاتی خرابی سے پیدا ہوتا ہے۔
دوئم۔ سر درد عصبی۔
دماغی عصب اور پردوں پہ دباو پڑنے سے یا دماغی محنت کی وجہ سے یہ درد ہوتا ہے۔
سوئم۔ سر درد دموی۔
خون کا دوران دماغ کی طرف زیادہ ہوجانے یا فشار الدم قوی سے یہ سر درد ہوتا ہے۔ چہرہ سرخ۔ سر اور آنکھوں میں بوجھل پن ہوتا ہے۔ یہ سر درد عموما پیشانی اور کنپٹیوں پہ ہوتا ہے۔
چہارم۔ درد سر صفراوی۔
جس میں صفراء کی زیادتی یا جگر کے فعل میں خرابی سے یہ درد سر ہوتا ہے۔ اگر قئے یا دست کے زریعے صفراء خارج کروا دیا جائے تو آرام آ جاتا ہے۔
پنجم۔ سر درد گٹھیاوی۔
جوڑوں کا درد۔ نقرس یا جوڑ متورم ہوں تو اس کا اثر دماغ پر پڑتا ہے لہذا شدت درد سے دماغی افعال میں خلل ہوکر یہ سر درد پیدا ہوتا ہے۔
سر درد کی علامات۔۔۔
سر کو حرکت دینے یا چھونے سے درد میں زیادتی ہونا۔
خون کے دباو کے بڑھنے سے سر درد ہونا۔
گیس قبض سے سر درد ہونا۔
نزلہ زکام سے سر درد ہونا۔
نوٹ۔۔۔۔اگر سر درد مزمن ہو جائے تو دوران سر درد چکر اور انکھوں کے تلے اندھیرا چھانے لگتا ہے
اخلاط کے لحاظ سے سر درد کا علاج
غلبہ خون کی وجہ سے سر درد ہو تو قیفال کی فصد کھولیں ۔
مریض کو شربت لیموں پلائیں۔
قبض سے سر درد ہو تو مسہل دیں ۔
صفراء کی زیادتی سے سر درد ہو تو صفراء کا مسہل پلا کر تنقیہ کریں۔
بلغم کی وجہ سے سر درد ہو تو روغن قسط کی مالش کریں سونف دودھ میں جوش دے کر پلائیں۔
سوداء کی وجہ سے سر درد ہو تو سر اور پریشانی پہ روغن بابونہ اور روغن بادام کا مساج کریں۔
ہدایت
سر درد خواہ کوئی بھی ہو سر یا پیشانی کو ہر گز نہ ملیں بلکہ ہاتھ کی ہتھیلوں اور پاوں کے تلوں کو ملیں اور دبائیں۔
حب شفاء سر درد کا مجرب علاج ہے۔
ہر قسم کے سر درد کے فوری آرام کے لئے
نسخہ : چونا قلعی 15 گرام ، نوشادر 15 گرام تیاری : دونوں کو باریک پیس کر کھلے منہ والی شیشی میں ڈال کر مضبوطی
سے بند کر کے 24 گھنٹے رکھنے کے بعد ایک دم ڈھکن کھولیں اور زور
سے 3 سے 4 بار سونگھیں ، سر درد فوری ختم ہو جائے گا ۔
سے بند کر کے 24 گھنٹے رکھنے کے بعد ایک دم ڈھکن کھولیں اور زور
سے 3 سے 4 بار سونگھیں ، سر درد فوری ختم ہو جائے گا ۔
ہر قسم کے سر درد کے لئے
اطریفل اسطوخودوس پایچ گرام رات کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں
نسخہ
کیکر کے پھول دس گرام،دھنیا دس گرام،سونف دس گرام،مغز کدو دس گرام
تمام دواوں کو پیس کر سفوف بنائیں
ایک چائے والا چمچ صبح نہار منہ اور شام کو تازہ پانی کے ساتھ ایک ماہ مسلسل استعمال کریں
صداع شقیقہ۔۔۔آدھے سر کا درد۔ ۔
شقیقہ کے معنی شق (حصہ ) کے ہیں اسی وجہ سے اسے آدھے سر کا درد یا درد شقیقہ کہتے ہیں یہ درد عموما طلوع آفتاب سے وقت عصر تک رہتا ہے اس کے بعد کم اور پھر ختم ہوجاتا ہے
علامات درد شقیقہ۔۔۔
یہ درد سر کی ایک جانب اور شدید ہوتا ہے
درد شروع ہونے سے پہلے طبیعت سست اور سر چکراتا ہے طلوع آفتاب کے وقت اس میں شدت انے لگتی ہے گویا سر پھٹ رہا ہو
یہ درد دوروں کی شکل میں ہوتا ہے جس طرف درد ہوگا اسی طرف کی شرائین میں امتلاء ہوتا ہے
مریض روشنی اور آواز برداشت نہیں کرتا
چہرے کا رنگ پھیکا اور بے رونق ہوتا ہے
عورتوں میں ماہواری کے ایام میں یہ درد شدت پکڑتا ہے
اسباب مرض۔۔۔ ۔۔
یہ زیادہ عورتوں میں پایا جاتا ہے
جن عورتوں کو ماہواری بکثرت آتی ہو
ہاضمہ کی کمزوری
کمئ خون
نزلہ زکام کا باقاعدہ علاج نہ ہونے سے بلغم دماغ میں رک جاتی ہے اور درد شقیقہ کا باعث بنتی ہے
مردوں میں اس کا خاص سبب بے خوابی اور کثرت جماع ہے
نوٹ۔.۔۔۔اگر شقیقہ کا درد زیادہ عرصہ رہے تو بینائی زائل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے
علاج۔۔۔۔
گلقند یا مصطگی رومی چبانا درد شقیقہ میں مفید ہے
کافور ایک گرام ۔نوشادر دس گرام انتہائی باریک پیس کر ناک کے نتھنے میں ایک چٹکی چڑھائیں
اطریفل اسطوخودوس کھلانا درد شقیقہ کو رفع کرتا ہے.
ہلدی ملٹھی سونف برابر وزن ملا کر رکھ لیں دو دو گرام ہر گھنٹے بعد دینا درد شقیقہ کا مجرب ترین علاج ہے۔

0 تبصرے