Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ان گنت فوائد کا حامل۔ ناریل پانی







ناریل  کاپانی موسم گرمامیں قدرت کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے۔ناریل کاپانی ہر طرح کے جراثیم سے پاک اور  وٹامنز سے بھر پور ہوتا ہے اور یہ گرمی  کے  موسم کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔ناریل کا پانی
 گرمی کی وجہ سے ضائع ہو جانے والی توانائی کو بحال کردیتاہے۔ناریل کاپانی دل کےامراض میں مبتلا افراد کے لیے بھی بہت مفید ہے، ناریل کا پانی دل کے امراض کو کم  کرنے میں بہت مدد کرتا ہے، ناریل کے پانی میں کولیسٹرول کم کرنے کی بہت اچھی صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث دل کے امراض ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے۔ناریل کا پانی گردوں کے امراض میں بے حد مفید ہے۔




 ناریل کاپانی پینےسے گردوں میں پتھری ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناریل کا پانی کرسٹل کو گردوں میں چپکنے سے روکتا ہے اور باآسانی اس کے اخراج میں مدد کرتا ہے




یہ بھی پڑھیں  گردوں کی بیماری سے نجات کیسے حاصل کریں


۔

ماہرین  کے مطابق ناریل کا پانی جسم میں شوگر کی مقدار کم کرنے میں بہت مدد کرتا ہے۔ شوگر کے مریض بغیر کسی ڈر یا خوف کے ناریل کا پانی اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ناریل کے پانی میں فائبر کے علاوہ میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے جو ذیابطیس کی اقسام نمبر 2 کے مریضوں کی شوگر کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔




یہ بھی پڑھیں  یہ عادت اپنا لیں آپ کا دماغ کمپیوٹر بن جائے گا۔




اس کا بہتر استعمال یہ ہے کہ ناریل کو توڑنے کے بعداس کا پانی فوراً پی لیا جائے۔
ناریل کے پانی سے مزیدار مشروب بھی بنایا جا سکتا ہے اس کے لیے چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی،تھوڑا سالیموں کارس ،تھوڑی سی پسی ہوئی ادرک،حسب ذائقہ شکر اور چند کالی مرچیں شامل کرلی جائیں ۔اس طرح تیار ہونے والا یہ مشروب نہایت ہی خوش ذائقہ اور مفید ہے۔
یہ پیاس بجھاتاہے۔ناریل پانی گرمی کے موسم میں تپتی ہوئی دو پہروں میں شدید پیاس کو تسکین دیتاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے