Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پھلوں کا بادشاہ آم میں بے شمار بیماریوں کا علاج



آم کھانے کا شوقین کون نہیں ہے اس کی لذت بھرے ذائقے اور مٹھاس کا ہر کوئی قائل ہے اور اسی وجہ سے آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے لیکن ماہرین طب کے مطابق آم کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جس کے ذریعے ہم مختلف بیماریوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مردانہ کمزوری کا دیسی نسخہ

سرطان سے بچاؤ

ایک تحقیق کے مطابق آم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سرطان کی بے شمار اقسام سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ہم اس موذی مرض کو قابو کرسکتے ہیں۔

 آم جسم سےکولیسٹرول کم کرتا ہے

 آم میں موجود ہائی لیول فائبر اور وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو گھٹانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے آم کھانے والے پریشان نہ ہوں۔آم کھانے سےآپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔


جلد اور آنکھوں کی تازگی کے لیے
آج کے دور میں آلودگی کی وجہ سےجلد اور آنکھوں کی بیماریاں عام ہیں۔ لیکن آم کا استعمال چہرے کو خونصورت ہی نہیں بناتا بلکہ اگر چہرے پر دانے نکلے ہوئے ہوں تووہ بھی اس کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ آم  میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ جو کہ آنکھوں کی بینائی کے لئے بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں   منی کو شہد سے بھی گاڑھا کرنے والا نسخہ 

ہیٹ اسٹروک موثر پھل

گرمیوں کے دنوں ہر شخص کافی پریشان نظر آتا ہے کیونکہ سخت گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہر وقت لگا رہتا ہے لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پھلوں کے بادشاہ آم کے پاس اس کا بھی حل ہے۔ آم کے جوس کو پانی اور شوگر کے ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو سخت لوکے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے:

بہترنظام ہاضمہ کے لیے صرف پپیتا ہی مؤثر پھل نہیں بلکہ آم میں بھی یہ خوصوصیات پائی جاتی ہیں اور اسی وجہ سے طبی ماہرین آم کو نظام ہاضمہ کے لیے بہترین پھل مانتے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے