Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گڑکا شربت بنانےکا طریقہ



گرمی کے موسم میں ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی ایسا مشروب پیا جائے  جو پورے بدن میں ٹھنڈک کا

احساس پیدا کر دے۔اور گرمی کا اثر زائل ہو جائے۔غیر معیاری ۔بازاری شربت پینے سے وقتی طور پر ٹھنڈک کا

احساس تو ہوتا ہے مگرغیر معیاری شربت پینے سے صحت خراب ہونے خدشہ ہوتا ہے۔یہاں ہم ایک شربت بنانے کی

ایسی آسان ترکیب بتارہے ہیں، جس کو ایک بار پینے کے بعد آپ کا دل بار بار اس کو پینے کا چاہے گا۔

اس شربت کو بنانے میں جو اجزا درکار ہیں وہ درج ذیل ہیں

اجزاء

پانی - حسب ضرورت

تخم بالنگو - ایک کھانے کا چمچ

گڑ - 250 گرام پسا ہوا

لیموں    دو عدد (بڑے سائز کے)

برف   حسب ضرورت

ترکیب

پانی میں تخم بالنگو  ڈال کر10 سے 15 منٹ کے لیے  چھوڑ دیں۔

کسی برتن میں گڑ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گڑ اچھی طرح حل ہو جانے تو اس میں

 تخم بالنگو اور لیموں کا رس نکال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اس کے بعد حسب ضرورت برف ملا کر نوش کریں

فوائد

یہ شربت ناصرف ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتا ہے، بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

یہ شربت گرمی کو دور کرتا ہے۔

یہ شربت روزہ داروں کے لئے نعمت ہے افطاری میں ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے اور دل اور معدے کے لیے بھی مفید  ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے