Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

لیکوریا کا آسان علاج


https://pakhealthnbeauty.blogspot.com/2019/04/blog-post_27.html


لیکوریا کا مکمل دیسی علاج
 لیکوریا عورتوں کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں عورت کی اندام نہانی سے سفید یا پیلے رنگ کے مادے کا اخراج ہوتا رہتا ہے۔اس مرض کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی، لیکن لیکوریا کی وجہ سے خواتین میں دیگر بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔لیکوریا کی سب سے واضح علامات میں عام طور پر جنسی عضو سے ہونے والے اخراج میں غیر معمولی اضافہ ہے، اس مرض کی کئی اقسام ہیں۔ لیکوریا عورتوں کے حسن و جمال اور صحت کو نقصان پہنچاتا ہے، اس مرض میں مبتلاعورتوں کو کمر اور ٹانگوں میں درد اور پٹھوں میں کھچاؤ کی شکائت رہتی ہے۔ اسکے علاوہ قبض، معدہ میں تیزابیت اور ہاتھ پاؤں کے تلوے جلنا عام علامات ہیں یہ نسخہ جو میں آپ کو بتانے والا ہوں ہر قسم کے لیکوریا کےلئے فائدہ مند ہے۔ نسخہ 
اجوائن دیسی 50 گرام، فلفل سیاہ 20 گرام، پودینہ خشک 30 گرام، سونٹھ 20 گرام، تیزپات 20 گرام، اسگندھ ناگوری 20 گرام، گوند کیکر 20 گرام 
 تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔
 مقدار خوراک
 آدھا چمچ چائے والا صبح اور رات کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کے ساتھ پندرہ دن استعمال کریں۔ 
 فوائد 
ہر قسم کے لیکوریا، سیلان الرحم کیلئے مکمل علاج ہے مزید یہ نسخہ لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی دوسری خرابیوں کو بھی ٹھیک کرتا ہے، جیسا کہ جسمانی کمزوری، جوڑوں اور ٹانگوں کا درد، پٹھوں میں درد اور کھینچاؤ، لیکوریا خواتین کی عمر کے کسی بھی حصے میں متاثر کر سکتا ہے اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ خواتین میں بانجھ پن اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل کا باعث بنتا ہے اس لیے لیکوریا کو سنجید گی سے لینا چاہیے ورنہ اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں یہ موذی مرض تو نہیں ہے مگر لیکوریا سے نجات کے لیے خوراک میں تبدیلی کا کردار اہم ہے اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ نقصان دہ غذا کو خوراک میں سے نکال کر ایسی غذا ؤں کو خوراک میں شامل کریں جو فائدہ مند ہوں۔شہد اس بیماری میں بہت فائدہ مند ہے۔ 
پرہیز 
آلو، گوبھی، اروی، بھنڈی توری، مٹر، بڑا گوشت، کلیجی، دال چنا، دال ماش، ارہر کی دال، تمام کولڈ ڈرنکس وغیرہ، ٹھنڈا پانی اور برف، ٹھنڈا دودھ، سیب، کیلا، ہر طرح کی تلی ہوئی چیزیں، چاول ،سفید چنے، چائے،کھٹی اور چٹپٹی چیزیں، بناسپتی گھی ، برگر، شوارما، وغیرہ یہ پھل استعمال کر سکتے ہیں میٹھا آم، آڑو، میٹھا انگور، پپیتہ، شہتوت، گنا، خربوزہ، انناس، گرما، سردا، خوبانی، میٹھی لوکاٹ، امرود بغیر بیج، ناشپاتی، عناب، کھجور

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے