Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نزلہ،زکام کا دیسی علاج


نزلہ،زکام کا دیسی علاج
نزلہ اور زکام میں فرق
اگر دماغ کا فضلہ ناک کے راستے باہر نکلے تواسےزکام کہتے ہیں۔اور اگر یہ فضلہ سینے میں گرے تونزلہ کہتے ہیں۔  نزلہ اور زکام کے بارے میں لوگوں میں بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔اکثر لوگ اسے معمولی مرض سمجھتے ہیں۔اور اس کے علاج کیطرف توجہ نہیں دیتے۔حالانکہ یہ تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔اس کے بگڑ جانے سےدمہ،سرسام اورکئی اور بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
علاج
نسخہ
پودینہخشک ،اجوائن دیسی دونوں ہم وزن کوٹ کر سفوف تیارکریں اور آدھا چمچ دن میں تین بار پانی یا چائے کے ساتھ استعمال کریں ۔ کچھ عرصہ کے استعمال سے انشااللہ نزلہ بالکل ختم ہوجائے گا۔
نسخہ
سونف ایک چمچ بنفشہ تین گرام لونگ تین سے پانچ عدد شہد ایک چمچ
سونف بنفشہ اور لونگ کو  ڈیڑھ کپ پانی میں ابالیں جب آدھا پانی خشک ہو جائے اتار کر ایک چمچ شہد ملا کر چائے کی طرح گرم گرم پی لیں۔فوری نزلہ زکام ختم ہو گا۔
 نسخہ
ایک چمچ دارچینی کا سفوف کھولتے پانی میں 20 منٹ تک ڈھک کر دم دینے کے بعد اس میں شہد بقدرے ذائقہ ملا کر پینے سے نزلہ میں کافی حد تک افاقہ ہو جاتا ہے۔۔ دن میں تین بارپئیں۔    

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے