Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اپنڈکس کیا ہے وجوہات و علامات



اپینڈےسائیٹس کیا ہے ؟


اپینڈےسائیٹس ایک چھوٹی نالی جیسی ہوتی ہے جو بڑی انتڑی (قولون)کے پہلے حصے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ یہ  پیٹ کے نیچے داہنی طرف ہوتی ہے۔ اسکا جسم میں کوئی استعمال نہیں ہوتا۔

 

وجوہات

انسان کو اپنڈکس کا دردیعنی اپینڈےسائٹس کیوں ہوتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق اپنڈکس میں چھوٹا سخت فضلے کا ٹکڑا داخل ہوکرر کاوٹ ڈال دیتا ہے جس سے انفیکشن پیدا ہوتا ہے۔ یہ انسان کیلئے خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

اپینڈےسائیٹس کی علامات

اپینڈےسائیٹس مندرجہ ذیل علامات سے ظاہر ھوتا ھے۔اپینڈکس کی سوزش اس وقت ہوتی ہے جب  اپینڈکس بند ہو جاتی ہے اور اس میں سوزش ہوتی ہے۔
ناف کے گرد یا پیٹ کے دائیں جانب نیچے لگاتار شدید درد کا ہونا جو کہ ہلکے سے دباؤ سے، ہلنے سےیا سانس لینے سے اور زیادہ شدید ہو جاتی
 بھوک کا خاتمہ
    چکر آنا
    الٹی آنا
    بخار کا ھونا

اگر اپینڈکس پھٹ جائے تو پورے پیٹ میں شدید درد ھوتا ہے۔

پیچیدگیاں

اگر اپینڈکس سوجی ھوئی ھے تو اس کے پھٹنے کا خطرہ ھے۔ یہ پیٹ کی جھلی میں انفیکشن کی بڑی وجہ بن سکتی ھے

 

اپینڈےسائٹس کا علاج

اپینڈیسائٹس کا علاج عموما سرجری سے کیا جاتا ہے کیونکہ اسکا درد بہت شدید ہوتا ہے۔ اپینڈکس کے شدید درد کو دوا کے ذریعے فوری طور پر روکنا آسان نہیں ہوتا اور شدید درد کے باعث سوجن کا شکار ہونے والا اپینڈکسی تاخیر کی صورت میں پھٹ سکتا ہے جس سے زہریلا مواد پیٹ کے اندر پھیل جاتا ہے۔ اگر فوری طور پر طاقت ور اینٹی بایوٹکس سے علاج نہ کیا جائے تو انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

اپینڈےسائٹس کس عمر تک ہو سکتا ہے

اپینڈکس بچوں اور بالغوں میں کسی بھی عمر میں ہو سکتی ھے۔ 2 سال سے کم عمر بچوں میں شاذو نادر ہی ہوتی ھے۔ یہ نو عمر اور جوان لوگوں میں زیادہ ھوتی ھے


ایک گُذارش


اگر ہماری یہ چھوٹی سی کاوش آپ کے لئے فائدہ مند ہے  تو براہ مہربانی اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شئیر کریں اور ہمارا فیس بک پیج لازمی لائیک کریں۔شکریہ



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے